• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی حدود میں آبدوز کی نشاندہی پر بھارت کی نئی منطق

پاکستانی حدود میں آبدوز کی نشاندہی پر بھارت کی نئی منطق

نئی دہلی: پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا تو بھارتی میڈیا نے نئی منطق پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ پر بھارتی رپورٹر نے بتایا کہ بھارت کے نیول چیف نے سمندری راستے سے دہشتگردی ہونے کے امکانات ظاہر کئے تھے۔

رپورٹ میں دروغ گوئی سے کام لیتے ہوئے بتایا گیا کہ اطلاع تھی پاکستان بھارتی بحریہ کے جہاز تباہ کرنے کیلئے سمندری راستے سے دہشتگردوں کو کشتیوں پر سوار کرکے بھیج رہا ہے، جس کی وجہ سے بھارت نے اپنے دفاع میں بھارتی آبدوز کی مدد سے دہشتگردوں کو بھارت لانے والی کشتیوں کا سُراغ لگانے کیلئے یہ کارروائی کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی رپورٹر نے کہا کہ گذشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بھی آپریشن جاری ہونے سے متعلق بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔ کیونکہ پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply