• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب سے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر منتقل

سعودی عرب سے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر منتقل

سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے۔ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 12 ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور پیکج کے تحت 3 ارب ڈالر پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل کیے جانے تھے۔ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط 19نومبر اور دوسری قسط 14 دسمبر کو منتقل کی گئی۔ ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔ مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات سے بھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر موصول ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply