وکیل کا گاؤن پہننے پر امیتابھ کو قانونی نوٹس جاری

بالی وڈ کے شہنشاہ بگ بی کو دہلی بار کونسل کی جانب سے ایک اشتہار میں وکیل کا گائون پہننے پر قانونی نوٹس جاری ہوا ۔ میگا  سٹار امیتابھ بچن کو ایک دلچسپ کیس میں دہلی بارکونسل کی جانب سے نوٹس جاری ہوا ۔ دہلی بارکونسل نے امیتابھ بچن کوایک اشتہار میں وکیل کا لباس پہننے پر نوٹس جاری کیا ۔ امیتابھ کے ساتھ بھارت کی معروف مصالحہ کمپنی اور یوٹیوب کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن نے حکام کی اجازت کے بغیر اشتہار میں وکیل کا لباس پہنا لہٰذا انہیں اور اس میں شامل دیگر افراد اور اداروں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اشتہارات کو فوری طور پر روکنا ہوگا، بھارتی بارکونسل اور دیگر ریاستوں کی بارکونسلز مستقبل میں کسی بھی اشتہار میں وکیلوں کا لباس پہننے کی اجازت نہیں دیں گی۔ اس کے ساتھ ہی نوٹس میں شامل اداکار اور اداروں کو 10 روزکے اندر جواب داخل کرنے کا کہا گیا ہے ورنہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply