وقت سے کھویا ہوا آدمی/ عبدالباعث مومند

“کتنے سال، مہینے اور دن گزر گئے، لیکن میں نے یا کسی اور نے ان کو گِننا مناسب نہیں سمجھا”
وہ بہت دھیمی آواز میں بول رہا تھا

میں نے اس کے بارے میں ایک دفعہ سوچنا بھی شروع کیا تھا تاکہ حساب لگاؤ ں کہ تمہیں بھول جانے میں کتنا عرصہ لگا

“تو۔۔۔ کتنا وقت لگا مجھے بُھلا دینے میں؟ ”
اس نے اس سے پوچھا

رات دن۔۔ دو سال۔۔ چند راتیں
صبح ہونے تک
دوپہر کے بعد اور ۔۔۔
اس نے دیوار پر لٹکتی گھڑی کی طرف نظریں گھما لیں

Advertisements
julia rana solicitors

وہ وقت کی پَہیّے میں بھٹک چکا تھا
اچانک نہایت سوالیہ نظروں سے اس نے اس کی طرف دیکھ کر کہا
“مگر تم کون ہو؟
اور مجھ سے کیا چاہتی ہو؟
میں تمہیں پہچان نہ سکا!!”

Facebook Comments

عبدالباعث
عبدالباعث اسی طرح تخلیقی توانائی اور زرخیز فکر کا مالک ہے جسطرح ان کی نوجوانی۰ اسی طرح خوبصورت دل و دماغ رکھتا ہے جس طرح اپنی حسن و رعنائی کیلئے شہرت رکھنی والی اسکا مومند قبیلہ۰ نازک خیالات اور شستہ لب و لہجے کا یہ نوجوان شاعر ادیب پشتونوں کے تاریخی سرزمین چارسدہ سے تعلق رکھتا ہے۰ کم عمری میں کمال پختگی کیساتھ پشتو، اردو ،انگریزی میں یکساں مہارت کیساتھ لکھتا ہے۰ نوجوان و مثل پیران پختہ کار تخلیق کار و فنکار عبدالباعث اپنے ھم عمر پشتون نوجوانوں کیلئے قابل تقلید بھی ہے اور مشعل راہ بھی۰

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply