• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی فوج نے 560 فلسطینی شہید، 1 لاکھ سے زائد افراد بے گھر کردیے

اسرائیلی فوج نے 560 فلسطینی شہید، 1 لاکھ سے زائد افراد بے گھر کردیے

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 900 زخمی اور ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد بے گھر ہوگئے ہیں۔

حماس کے مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فورسز سےجھڑپیں تیسرے روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کے شمالی علاقوں پر شدید وحشیانہ بمباری کرکے متعدد عمارتیں تباہ کردیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 4 اسرائیلی مغوی ہلاک ہوگئے، حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی اور 2 ہزار 900 زخمی ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply