ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکہ،حملہ آورماراگیا،7کارکن زخمی ہوئے،4کی حالت تشویشناک ہے۔
جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کو قافلے کی صورت میں لے جایا جا رہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے اس دوران دھماکہ کیا۔جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ژوب میں سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے اور دھماکے میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق محفوظ رہے۔
ہم بھی پولیس کو چیک کریں گے کوئی شرپسند تو نہیں لائی،وکلازمان پارک پہنچ گئے
پولیس کے مطابق ژوب میں آج جماعت اسلامی کا جلسہ تھا اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔
کوئٹہ ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کی ۔دہشت گردی کے واقعہ میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اظہار اطمینان کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اللہ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی ۔دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں