حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

گلگت بلتستان کے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ نے آج ہونے والے چناؤ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے راجہ آعظم خان، جاوید منوا اور راجہ زکریا کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد حاجی گلبر بلامقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے۔ انہیں 19 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فاروڑ بلاک سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر خان کو پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی- ف) کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی تھی۔

حاجی گلبر کے مدمقابل امیدواروں نے وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، بائیکاٹ کرنے میں ہم خیال گروپ کے ساتھ اتحادی جماعتیں مجلس وحدت المسلمین اور اسلامی تحریک بھی شامل ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بلامقابلہ منتخب ہونے والے حاجی گلبر خان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے اور وہ اس سے قبل وزیر صحت کے فرائز انجام دے چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply