تیس سالہ خاتون سے شادی کرنے پر انعام

ریاض: سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20 ہزار ریال ملیں گے جو کہ قریباً 6 لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر 20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے۔ تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اور سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply