انگلش کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ میں ایک شیف کو بھی شامل کر لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم پاکستانی شیف کے بنے کھانوں سے مطمئن نہیں تھی، اس لیے اب ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا شیف ساتھ لائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انگلش ٹیم اور سپورٹ اسٹاف کے کئی ارکان نے معدے کی خرابی کی شکایت کی تھی۔ انگلش بورڈ کے مطابق ایسا ممکنہ طور پر میچوں کے دوران فراہم کی گئی خوراک کے باعث ہوا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دورہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے معین علی نے کہا تھا کہ انہیں کراچی کے کھانے لاہور کے مقابلے میں زیادہ اچھے لگے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں