• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان

نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کئےجارہے ہیں۔

کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا،8اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئےجائیں گے۔

بعدازاں صدر پاکستان ممنون حسین قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانےکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ بھی کریں گے۔

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کیلئےاخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔

کامیاب امیدوار انتخابات میں اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جو امیدوار اخراجات کے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply