لاہور:مہنگائی نے کمر توڑ دی،آٹا پھر مہنگا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپے جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 ہزار 850 روپے تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور میں کئی بار آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply