• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایوسٹین انجکشن کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ایوسٹین انجکشن کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ایوسٹین انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈریپ ذرائع کے مطابق ایوسٹین انجکشن کی سیل، استعمال پر پابندی عارضی طور لگائی جا رہی ہے، ایوسٹین انجکشن کے امپورٹر روش پاکستان کو حکم نامہ ارسال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کی ڈسٹریبیوشن پر پابندی عائدکر دی گئی ہے، یہ پابندی صحت عامہ کے تحفظ، غلط استعمال روکنے کیلئے لگائی گئی ہے۔

ڈریپ نے امپورٹر کو مارکیٹ سے ایوسٹین کا اسٹاک واپس اٹھانے کی ہدایت کر دی جبکہ فارمیسی، کیمسٹ کے پاس موجود ایوسٹین کا ا سٹاک سیل کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈریپ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ ایوسٹین انجکشن کا سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوایا گیا ہے، ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ ملنے پر ایوسٹین کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply