اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی کمانڈرریاستی دہشتگردی میں ملوث رہا،2008 میں طے پانے والے معاہدے کے تحت کونسلررسائی نہیں دی جائےگی۔۔
تفصیلات کے مطابق،عالمی عدالت انصاف میں کمانڈرکلبھوشن یادیوکیس کی سماعت مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے بتایاکہ پاکستان نے مضبوط دلائل دیئے ، حسین مبارک پٹیل کاپاسپورٹ کمانڈرجادیوکے پاس ہونے سمیت بھارت کئی سوالات کا جواب نہیں دے سکا ،پاکستان نے بھارت سے کمانڈرکلبھوشن کی پنشن بک،ریٹائرمنٹ دستاویزات،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی ہیں ۔
ترجمان نے مزیدکہا کہ پاکستان میں کئی افراد کلبھوشن کی دہشتگردی کا نشانہ بنے ،بھارتی کمانڈرریاستی دہشتگردی میں ملوث تھا، پاکستان اوربھارت کے درمیان 2008 کے معاہدے طے پایاجس کی شق 6کےمطابق سیکیورٹی ایشوپردونوں ملک قونصلر رسائی نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا محفوظ فیصلہ 3سے4ماہ میں آئے گا۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں