• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حمزہ شہبازکی واپسی میں تاخیر، وزارتِ اعلیٰ مریم نواز کو ملے گی؟

حمزہ شہبازکی واپسی میں تاخیر، وزارتِ اعلیٰ مریم نواز کو ملے گی؟

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکی پاکستان واپس ایک بارپھرتاخیرکاشکار،پارٹی سے مریم نوازکی بطور وزیراعلیٰ امیدوار آوازیں اٹھنے لگیں۔

حمزہ شہباز کی بیٹی کا چیک اپ مکمل ہوگیا تاہم انہوں نے والدہ نصرت شہباز کے آپریشن کے باعث وطن واپسی ملتوی کی۔ جنہیں ڈاکٹرز نے بیڈریسٹ تجویز کیا ہے۔جس کے باعث حمزہ شہباز 26 جنوری کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

دوسری طرف پارٹی میں مریم نواز کو آئندہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے فیورٹ امیدوار قرار دیاجارہاہے اور آئندہ ان کے پنجاب میں الیکشن لڑنے کے لئے نشستوں کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے معتبر اور قریبی صحافی اظہر جاوید کی طرف سے بھی مریم نوازسے متعلق ٹویٹ کرادی گئی ہے ۔

سابق لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے بھی اپنی ٹویٹ میں مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز بھی مریم نواز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے کی تنازعہ کی وجہ سے فوری وطن واپسی سے پرہیز کررہے ہیں ۔مریم نواز کے وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہونے کی وجہ سے ن لیگ میں اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply