پاکستان میں شرح مہنگائی 37 فیصد سے متجاوز

ملک بھر میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر، چینی، انڈے، جلانے کی لکڑی، دودھ، دہی، مٹن، آلو، پیاز، لہسن، ٹماٹر سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی میں کمی نہ آسکی رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے اور 16 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ایل پی کی گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 98 روپے کے اضافے سے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 232 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اشیائے ضروریہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اور چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، خشک دودھ، دہی اور مٹن کے داموں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور اور دال چنا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply