• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ،کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینےکاحکمنامہ جاری

سابق وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ،کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینےکاحکمنامہ جاری

لیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

سابق وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ،کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کیلئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔الیکشن کمیشن نے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ، کابینہ ارکان، مشیران اور ممبران اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگراں حکومتیں الیکشن میں دباؤ اور خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں، اسمبلی تحلیل کے بعد الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، الیکشن کے انعقاد سے متعلق الیکشن کمیشن نے ائینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے، ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگراں حکومتیں صاف شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائے، الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلہ نہ کیے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قسم کی ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کردی۔الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونے والے سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply