• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، شہباز شریف

مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مودی کے بھارت میں زیر حراست ہلاکتیں معمول بن چکی ہیں۔

کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد اور حریت رہنماالطاف احمد بھارتی  حراست میں انتقال کر جانے پر شہباز شریف نے اظہار تعزیر کرتے ہوئے لکھا کہ  مودی حکومت جانتی تھی کہ الطاف شاہ کینسر کے مریض ہیں اس کے باوجود ان کے علاج سے انکار کیا گیا۔

مودی کے بھارت میں دوران حراست قتل معمول بن چکا ہے۔

 

واضح رہے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیزحریت کانفرنس کے رہنما الطاف احمد شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ محروم سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ2017 سے دلی کی  تہاڑ جیل میں قید تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الطاف احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے، الطاف احمد شاہ کو قید کے دوران کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اس کے باوجود بھارتی حکومت نے انہیں رہا نہیں کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply