مسلم لیگ ن نے تبدیلی سرکار کی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ن لیگ مرکز میں نیازی سرکار جبکہ پنجاب میں بزدار سرکار کے 100 دن ملک پر اور عوام پر کیسے بھاری پڑے ہیں، اس کے بارے میں وائٹ پیرز جاری کرنے جا رہی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، پارٹی کی اعلی قیادت کی طرف پیپر کی تیاری کے لئے لیگی عہداروں کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔ 27 نومبر منگل کو مرکزی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت کی 100 روزہ مایوس کن کارکردگی کو اعداد و شمار کے ساتھ عوام کے سامنے رکھے گی۔ پارٹی نے پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ہونے والی مہنگائی کے طوفان پر حکومت کو ناکوں چنے چبوانے کا فیصلہ کیا ۔ معیشت کے حوالے سے 100 روز میں ہونے والے نقصانات پر پارٹی کنونئیر احسن اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ، وہ سی پیک اور دیگر اہم پراجیکٹس پر حکومتی یوٹرن کے حوالے سے خزانے کو پہنچنے والے نقصانات پر عوام کو آگاہ کریں گے، پنجاب میں حمزہ شہباز شریف لاہور شہر سمیت دیگر شہروں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بند کرنے پر ہونے والے نقصانات پر اپنی رپورٹ دیں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں