• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل

فلم جوائے لینڈ کے خلاف شکایات پر غور کیلئے8رکنی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم کی بنائی گئی کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزرا شامل ہیں۔مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جب کہ کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔خیال رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے، فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply