• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات ،اسحاق ڈار امریکہ روانہ

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات ،اسحاق ڈار امریکہ روانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکہ روانہ ہو گئے۔ جہاں وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکا م سے مذاکرات کریں گے۔

اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کے نمائندوں سے قرض پروگرام سے متعلق بات چیت ہو گی جبکہ ورلڈ بینک حکام کے ساتھ فنڈز اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ہم نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے میں پچھلے 25 سال سے ڈیل کر رہا ہوں، پرامید ہوں آئی ایم ایف اور ہمارے درمیان معاملات بہتر ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور آگے بھی ہوگا، ہم آئی ایم ایف کی پوری شرائط پوری کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply