• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدر ِ پاکستان نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیئے

صدر ِ پاکستان نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس وزیراعظم آفس بھجوا دیے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوادیا، یہ بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔ نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر نے پاکستان انسٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوایا۔

یاد رہے کہ حکومت کی آخری ایام میں طوفانی رفتار سے قانون سازی، 2 روز میں قومی اسمبلی سے 53 بل منظورکئے تھے۔
ذرائع کے مطابق عارف علوی نے نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوادیا.

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا کہنا ہے کہ پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل، وفاقی اردویونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹی ٹیوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل اور ہورائزن یونیورسٹی بل بھی واپس ہونے والے بلوں میں شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply