• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت ٹرین حادثے میں بچنے والے شخص کی آپ بیتی، دل تھام کر پڑھیے

بھارت ٹرین حادثے میں بچنے والے شخص کی آپ بیتی، دل تھام کر پڑھیے

بھارتی ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 250 سے زائد مسافر ہلاک اور لگ بھگ 900 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ جائے حادثہ سے جاری ہونے والے مناظر نے لوگوں کے دلوں کو دہلا دیا ہے۔

کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے رہائشی 40 سالہ سمنتھ جین دو جون کو اوڑیسہ ٹرین حادثے میں زندہ بچ جانے والے خوش نصیبوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے بھارتی خبر رساں ادارے کو آپ بیتی سنائی۔

سمنتھ جین کرناٹک کے 110 لوگوں کے ساتھ ”شیکھر جی یاترا“ پر تھے، جو مقدس ترین جین تیرتھ یاترا تھی۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ٹرین اچانک رک گئی، ہم سب یاترا کی پوجا پاٹ مصروف تھے، سب کنفیوز تھے۔ (ٹرین کے) رکنے سے چند منٹ پہلے، ہم نے ایک تیز آواز سنی جو کسی گاڑی حادثے کی طرح تھی۔ ہم سب نے نیچے اترنا شروع کیا اور ٹرین کے پچھلے حصے کی طرف کم از کم تین کلومیٹر پیدل چل پڑے، اور پھر ہم نے ایک ہولناک حادثہ دیکھا جہاں تین یا چار بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر تھیں، اسٹیل مڑا ہوا تھا اور چاروں طرف مسافروں کا سامان بکھرا ہوا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سمنتھ جین نے کہا کہ ’چونکہ اندھیرا تھا، اس لئے موبائل فلیش لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ہم کوچوں کے قریب گئے جہاں لوگ چیخ رہے تھے اور میں نے دیکھا کہ اعضاء چاروں طرف بکھرے ہوئے ہیں… بہت سے لوگوں کے چہرے مسخ ہو چکے تھے اور لاشیں ہر طرف‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply