مردہ قرار دیے گئے شخص کی 33 برس بعد اپنے گھر واپسی

33 کے طویل عرصے کے بعد مردہ قرار دیا گیا شخص اپنے گھر لوٹ آیا

بھارتی ریاست راجستھان میں مردہ قرار دیا گیا شخص 33 برس بعد صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ہنومان سائنی نئی دلی میں کام کرتا تھا اور وہ 33 سال قبل 1989 میں اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جب کافی عرصے تک ہنومان سائنی گھر واپس نہ لوٹا تو اس کے گھر والوں نے اسے مردہ سمجھتے ہوئے اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنوا لیا۔

گزشتہ برس ہنومان سائنی کے گھر والوں نے اس کی واپسی کی تمام امیدیں ختم سمجھتے ہوئے اس کی آخری رسومات بھی ادا کر دی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مئی 2023 کو جب ہنومان سائنی اچانک راجستھان کے ضلع الور میں واقع اپنے گھر پہنچا تو سب حیران رہ گئے اور پورے گاؤں والوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔

تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے بعد گھر واپس لوٹنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس نے 33 سال ہماچل پردیش کے کنگرا ماتا مندر میں دیوتاؤں کی خدمت کرنے میں گزارے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سارے عرصے کے دوران ہنومان سائنی کے پانچوں بچوں جس میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں سب کی شادیاں بھی ہو گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply