• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری

نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری

نگران وزیرقانون ضیاء حیدر رضوی کہتے ہیں. ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں ایئرکنڈیشنر دینے کی سفارش کی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میرٹ کے مطابق احکامات جاری کر دیے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی.

کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشنر لگانے کی سفارش کی ہے۔

جس پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معاملہ وزیر قانون پنجاب کے سپرد کیا۔

ضیاء حیدر رضوی نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرکنڈیشنر لگانے کی منظوری دے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے.

Advertisements
julia rana solicitors

جبکہ یہ معاملہ سوموار کے روز کابینہ اجلاس میں بھی رکھا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply