کراچی : دہشت گرد دستی بم پھٹنے سے ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دہشت گرد ہاتھ میں دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔
کراچی گلشن اقبال مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں قائم حاجی لیموں گوٹھ میں دھماکا ہوا، جس کے بعد پولیس، رینجرز، کرائم سین یونٹ اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ کیطرف پہنچے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم گرنیڈ لیکر باہر نکل رہا تھا اور اسی دوران وہ ہاتھ میں پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply