• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ق لیگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے ،عمران خان کی پیشگوئی

ق لیگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے ،عمران خان کی پیشگوئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پیشگوئی کی ہے کہ میرا خیال ہے ق لیگ جلد پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں اینکر پرسنز نے ملاقات میں جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے۔نئی اسٹیبلشمنٹ انکا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کیلئے186ممبران پورے ہونے پر عمران خان نے خوشی کااظہار کیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اعتماد کے ووٹ میں مونس الہی نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔ہمیں لگ رہا تھا ہمارے 186 ارکان پورے نہیں ہوپائیں گے۔مگر ہم نے 186 ارکان پورے کرکے دکھا دئیے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر پرپی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس زمان پارک میں طلب کر لیا۔مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی۔ نگران وزیراعلی کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی سے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام مانگیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہونے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ عمران خان نے آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو زمان پارک طلب کر لیا ہے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے آج عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر محمود خان سمری گورنر کے پی کے کو بھجوائیں گے۔گورنر پنجاب آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی منظوری دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply