• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔اسپیشل سینٹرل کورٹ کی جانب سے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس پر اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہباز شریف آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔شہباز شریف کے وکیل کی جانب سے انکی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔درخواست کے مطابق شہباز شریف متعدد اہم امور میں مصروف عمل ہیں۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔عدالت میں ملزم سلمان شہباز کے اکاوئنٹس کو ڈی فریز کرنے کے لیے درخواست دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سلمان شہباز کے اکاوئٹنس منجمدہونے سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر دلائل دیں دینے کا حکم بھی دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply