دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا الجزائر میں افتتاح

شمالی افریقا کے ملک الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح کردیاگیا۔
دارالحکومت الجزائرسٹی میں تعمیرکی گئی مسجد افریقا کی سب سے بڑی مسجد ہے جس کا گزشتہ روز الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے افتتاح کیا۔

مسجد جامع الجزائر، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے اور جامع مسجد کا 869 فٹ بلند مینار دنیا کا طویل ترین مینار ہے۔مسجد 70 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے جس میں ایک لاکھ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد میں لکڑی اور سنگ مرمر استعمال کیا گیا ہے جس پر عرب اور شمالی افریقی طرز کی نقاشی کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مسجد میں ہیلی پیڈ اور لائبریری بھی بنائی گئی ہے جس میں 10 لاکھ سے زیادہ کتابیں رکھی جاسکتی ہیں۔ جامع مسجد الجزائر کو یکم رمضان المبارک کو عام افراد کیلئے کھولا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply