• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان پر جرمانہ عائد

خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس، عمران خان پر جرمانہ عائد

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی تھی۔

خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کر دی گئی۔

عدالت نے عمران خان کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ان پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply