• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 20 سال تک اچھے مرد کی تلاش میں ناکامی،خاتون نے خود سے شادی کرلی

20 سال تک اچھے مرد کی تلاش میں ناکامی،خاتون نے خود سے شادی کرلی

برطانیہ میں 20 سال سے شادی کی منتظر خاتون نے اچھا مرد نہ ملنے پر خود سے ہی شادی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی شادی کیلئے خود ہی تقریب کا انعقاد کیا اور منگنی کیلئے انگوٹھی بھی خریدی جو انہوں نے خود کو پہنائی اور تقریب میں اپنے دوستوں کو بھی دعوت دی۔

کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی خاتون ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لئے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا، یہ تقریب باقاعدہ شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں نے 10 ہزار پاؤنڈز کی رقم تقریب پر خرچ کی جو انہوں نے ہر ماہ بچا کر جمع کی تھی،خود سے شادی کے بارے میں سن کر میرے دوست حیران نہیں ہوئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریب میں 40 افراد نے شرکت کی تھی جس میں سارہ ولکنسن کے خاندان کے افراد اور دوست شامل تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply