پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے یورپی یونین کے خلاف پاکستان کے حق میں تاریخی فیصلہ دے دیا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ ترین ادارے نے معروف پی ای ٹی ڈیوٹی تلافی کیس میں پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا۔ ڈبلیو ٹی او کے تین رکنی اپیلٹ ادارے نے 28قومی یورپی یونین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے 6جولائی 2017کو دیا گیا پاکستان کے حق میں فیصلہ برقرار رکھا۔ یورپی یونین نے 2010میں پاکستان پر یہ مفلوج کردینے والی ڈیوٹی عائد کی تھی جس سے پاکستان کو 30کروڑ یورو کا نقصان ہوا۔ جس کے خلاف پاکستان نے مارچ 2015میں یورپی یونین کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ بین الاقوامی تجارتی قوانین کے ماہرین نے اسے پاکستان کی تجارتی سفارت کاری میں بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ پاکستان کی برآمدات کے تحفظ کے حوالے سے اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں