دانتوں کے درمیان خلا ، راز کیا ہے؟

دنیا میں جتنی بھی مخلوق موجود ہیں ان میں حضرت انسان کو اشرف المخلوقات کی حیثیت حاصل ہے اور انسان کے جسم میں چہرہ ایسی چیز ہے جو اس کی شخصیت کو نمایاں کرتا ہے۔

اسی طرح انسان کی پرکشش مسکراہٹ اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے جب کہ اس عمل میں دانتوں کا بھی کافی اہم کردار ہوتا ہے، اگر کسی انسان کے دانت مسوڑھوں میں قرینے سے سجے ہوں تو اس کی مسکراہٹ اور بھی دلکش ہوجاتی ہے۔

تاہم کچھ افراد کا ماننا ہے کہ دانتوں کے درمیان جو خلا موجود ہوتا ہے یہ خوش قسمتی کی علامت ہے لیکن اکثر افراد اس گیپ سے نالا نظر آتے ہیں اور ٹریٹمنٹ کروا کے اس خلا کو ختم کردیتے ہیں۔

دانتوں کے درمیان موجود خلا کیوں ہوتا ہے اور اس کا راز کیا ہے، تو آئیے ہم آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں جو شاید آپ کے لیے حیران کن ہو۔

جن افراد کے دانتوں کے بیچ خلا ہو کہا جاتا ہے کہ وہ بہت باتونی ہوتے ہیں جبکہ وہ ہر کسی سے باتیں کرنا شروع ہوجاتے ہیں، چاہے وہ کوئی اجنبی ہی کیوں نہ ہو۔

ایسے اشخاص ذہین بھی مانے جاتے ہیں جن کے دانتوں کے درمیان گیپ ہو، اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بہت زیادہ تخلیقی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں، ایسے لوگوں کو ذہین ہونے کی وجہ سے آئین اسٹائین بھی کہا جاتا ہے۔

دانتوں کے درمیان خلا کے حامل لوگ بہت پیسے والے بھی سمجھے جاتے ہیں، ایسے افراد مالی طور پر بہت مستحکم ہوتے ہیں، یہ اس بات سے بخوبی واقف ہوتے ہیں کہ اپنے پیسے کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وہ لوگ جن کے دانتوں کےدرمیان فاصلہ ہوتا ہے وہ کھانے پینے کے شوقین ہوتے ہیں، کھانے میں ‌نقص نکالنے کے بجائے وہ تمام کھانوں کو پسند کرتے ہیں، یہ افراد انتہائی خوش قسمت تصور کیے جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ زندگی میں ہر جگہ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply