اسلام آباد:احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی آمد کے موقع پرکیمرہ مین پرتشدد کیخلاف صحافیوں نے احتجاج کیا،گارڈز نے آج بھی کوئی لحاظ نہیں برتا،صحافیوں کو دھکے دیئے اور تلخ کلامی کی۔صحافی آج بھی سراپا احتجاج بنے رہےلیکن نواز شریف کے گارڈز نے روش نہ بدلی، مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے تووہاں موجود صحافیوں نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔ صحافیوں نے نواز شریف کی آمد کے موقع پرکیمرہ مین پرتشدد کے واقعے پراحتجاج کیا اورسابق وزیراعظم سے گزشتہ روز کے واقعے پر معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈزاورصحافیوں کے درمیان آج بھی کشیدگی دیکھی گئی ،جس کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔ ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے گزشتہ روز کے واقعہ کو اتفاقیہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کیمرا مین پرتشدد کے ذمہ دارکوپولیس کے حوالے کردیا ،نوازشریف معاملے پرصحافیوں سے بات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد پر ان کے گارڈ نے 2 کیمرہ مینوں پر تشدد کیا تھا جس سے نجی ٹی وی کا کیمرہ مین بے ہوش ہوگیا تھا،واقعے کے بعد صحافی سراپا احتجا ج بن گئے تھے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں