بھارتی فوج کا مزید ایک فوجی ہلاک، 5 لاپتہ

شملہ: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک فوجی ہلاک اور 5 اہلکار لا پتہ ہوگئے جب کہ لاپتہ ہوجانے والے اہلکاروں کے زندہ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کننور میں تربت بارڈر کے قریب برفانی تودہ گرنے سے بھارتی فوج کے 6 اہلکار دب گئے، جب کہ انڈو تربت بارڈ پولیس کے متعدد پولیس اہلکار بھی برفانی طوفان میں پھنس گئے۔

حادثے میں ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز اور دشوار گزار راستوں کے باعث مقامی علاقے میں تعینات نفری نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کا آغاز کیا۔

ریسکیو مشن کے دوران ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ دیگر 5 فوجیوں کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق نے دیگر فوجیوں کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس دوران ریسکیو ٹیم نے برفانی میں پھنس جانے والے بھارت تربت سرحدی پولیس کے متعدد اہلکاروں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا، جب کہ لاپتہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے گرینڈ آپریشن کی تیاری جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply