جب سری لنکا کو 8 گیندوں پر ایک رن درکار تھا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1999 میں کھیلے گئے کوکا کولا ٹرافی کے میچ میں پاکستانی گیند بازوں نے حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ٹائی کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 196 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بظاہر 197 رنز کا ہدف سری لنکا کے لئے اتنا مشکل نظر نہیں آرہا تھا مگر ابتداء سے ہی پاکستانی بولنگ لائن کو دنیا کا سب سے خطرناک یونٹ مانا جاتا ہے۔سری لنکن بلے بازوں 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کی، ایک موقع پر ان کا اسکور 173 رنز تھا جبکہ ان کے صرف 2 ہی کھلڑی آؤٹ تھے۔ ایسے میں عبدالرزاق اور وسیم اکرم نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کے باقی ماندہ 8 کھلاڑیوں کو محض 23 رنز کے اندر چلتا کردیا۔عبدالرزاق نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 5 جبکہ وسیم اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے یادگار میچ کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply