• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شام اورعراق کو ایک ہفتے میں داعش سے خالی کرالیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

شام اورعراق کو ایک ہفتے میں داعش سے خالی کرالیں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کو ایک ہفتے میں داعش سے خالی کرالیں گے۔

جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ،شام اور عراق سے ایک ہفتے میں داعش کا صفایا کردیں گے، ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے تک یہ اعلان ہو جانا چاہیے کہ ہم نے 100فیصد کنٹرول حاصل کرلیا ہےاور یہ اعلان سرکاری طور پر چاہتا ہوں، شام سے اپنی فوج کی واپسی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے انخلا پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں، فوج کا بلانا عسکری چال ہے، داعش کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

صدر ٹرمپ کے شام سے امریکی فوج واپس بلانے کے فیصلے پر امریکی سینیٹرز اور اتحادی ممالک  نے تحفظات کا اظہار کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکا کہنا ہے کہ فوج کے انخلا سے  مشن میں تبدیلی نہیں آئے گی ، داعش کیخلاف جنگ جاری رہے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply