اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھرڈ پارٹی بطور ایڈوانس حکومت کو 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گی۔
حکومت نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا، آؤٹ سورس پر لینے والی تھرڈ پارٹی بطور ایڈوانس حکومت کو 10 کروڑ ڈالر ادا کرے گی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایڈوانس دی گئی پیمنٹ واپس کئے بغیر معاہدہ منسوخ ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈڈ شاپس بنانے کی اجازت ہوگی، انتظامی و مالی امور، ڈیزائن اور کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی، سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم، سائٹ سیکیورٹی، امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں شامل افراد کو سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکومت سے سروسز وصولی کا مطالبہ مسترد کردیا گیا، سول ایوی ایشن نے سروس چارجز حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کرنے کے فیصلے پر چند روز قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں