چین میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی

چین میں سمندری طوفان کے زیراثر طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، منہ زور سیلابی ریلے گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکیں دریاؤں میں بدل گئیں، تیز رفتار پانی سب کچھ بہا لے گیا، منہ زور سیلابی ریلوں میں گاڑیاں تنکوں کی طرح بہہ گئیں، سیکڑوں افراد پانی میں گھرے علاقوں میں پھنس گئے۔

رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں جاری طوفانی بارشوں کے ریڈ الرٹ کے بعد  ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر200 سے زائد پروازیں منسوخ اور 600 سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ  شہر کی 350 سے زائد شاہراہیں شدید بارش سے متاثر ہوئیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسری جمعے کو چین سے ٹکرایا تھا، چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply