• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ؛بائیڈن انتظامیہ نے پناہ گزینوں پر عائد کردہ پابندی ہٹا لی

امریکہ؛بائیڈن انتظامیہ نے پناہ گزینوں پر عائد کردہ پابندی ہٹا لی

امریکی عدالت نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخلے کے خواہش مندوں کے پناہ کی درخواست دینے پرعائد پابندی معطل کردی۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج جان ٹیگار نے حکم جاری کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں داخلے کے متلاشی افراد کے پناہ کی درخواست دینے پر عائد پابندی معطل کردی۔ عدالتی حکم میں پابندی کو پناہ گزینوں سے متعلق ملکی قوانین سے متصادم قرار دیا گیا۔

جوبائیڈن انتظامیہ نے رواں سال مئی میں یہ پابندی عائد کی تھی جس کے تحت امریکا میں پناہ لینے کے خواہش مندوں کی اکثریت درخواست دینے کی اہل نہیں رہی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم اس عدالتی فیصلے کا کوئی فوری نمایاں اثر ہونے کے امکانات محدود ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے میں جو بائیڈن انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے اور عالمی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع بھی کرلیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply