• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسٹریلیا:وہیل مچھلی نے کشتی کوٹکر ماردی،ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا:وہیل مچھلی نے کشتی کوٹکر ماردی،ایک شخص ہلاک

آسٹریلیامیں دیوہیکل وہیل مچھلی شکاریوں کی کشتی ٹکراگئی،حادثےمیں ایک شکاری ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یہ واقعہ آسٹریلیاکےشہرسڈنی کےساحل پرہواجہاں دیو ہیکل وہیل مچھلی کشتی سے ٹکرائی جس سے کشتی الٹ گئی۔
مقامی انتظامیہ کےمطابق کشتی میں دوافرادسوارتھےجوسمندرمیں مچھلی کےشکارکی غرض سےگئےتھےلیکن خودہی وہیل مچھلی کاشکارہوگئےاورکشتی الٹنےسےڈوب گئے۔
پولیس نےبتایاکےدوافرادکےڈوبنےکی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پرانہوں نےفوری کارروائی کرتےہوایک شخص کوبےہوشی کی حالت میں دیکھامگروہ زندگی کی بازی ہارگیا،جبکہ اسی کشتی سواردوسرےشکاری کوہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت خطرےسےباہربتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ساحلی پٹی پر وہیل پائی جاتی ہیں لیکن کسی وہیل کی وجہ سے انسانی موت ہونے کا واقعہ نایاب ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply