کیا امریکی فوجی بوڑھے نہیں ہوں گے ؟

واشنگٹن: امریکہ نے ایسا خفیہ کیپسول تیار کر لیا ہے جو امریکی فوجیوں کو صحت مند رکھنے کے علاوہ بڑھاپے کو بھی روک سکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بڑھاپا روکنے کا خفیہ کیپسول امریکہ کی اسپیشل آپریشنز کمانڈ (سوکوم) نے تیار کیا ہے۔ یہ تجربات پنٹاگون کے ایک وسیع البنیاد پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد فوجیوں میں عمر رسیدگی اور زخموں سے متاثر ہونے کا عمل سست کرتے ہوئے ان کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

ترجمان سوکوم کے مطابق کیپسول کی شکل میں دی جانے والی اس دوا کی خوراک اور محفوظ ہونے سے متعلق ابتدائی تحقیق مکمل ہوچکی ہے جبکہ امریکی فوجیوں پر اس کی آزمائشیں امریکی مالی سال 2022 سے شروع کر دی جائے گی۔

امریکہ کی ایک نجی بایو ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹرو بایوٹیک‘ کے تعاون سے یہ کیپسول تیار کیا گیا اور پنٹاگون اس پر 2018 میں تحقیق کے آغاز سے اب تک 28 لاکھ ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ کیپسول میٹرو بایوٹیک کے تیار کردہ، کچھ ایسے سالمات (مالیکیولز) پر مشتمل ہے جو تمام زندہ خلیوں کے درست طور پر کام کرنے کےلیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پنٹاگون کا خفیہ کیپسول، خلیے کے ’پاور ہاؤس‘ یعنی مائٹوکونڈریا کی کارکردگی برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جس سے نہ صرف صحت بہتر رہتی ہے بلکہ بڑھاپے کا اثر بھی بہت آہستگی اور دیر سے ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply