• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعلیٰ پنجاب کازینب کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کازینب کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زینب کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ننھی زینب کے قتل پر جہاں ہر آنکھ اشکبار اورہر دل غم زدہ ہےوہیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے کانوٹس لے کر پولیس کو فوری ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا،ملزمان کی فوری گرفتاری چاہیے،افسوسناک واقعے پر غفلت برتنے والے پولیس افسران کیخلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔
مریم نواز نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید اور دعا کرتی ہیں مجرم نا صرف انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے بلکہ اُنہیں عبرتناک سزا بھی ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ننھی زینب کے قتل پر افسردہ ہیں۔
انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ واقعہ شریفوں کے دور پر زوردار طمانچہ ہے،نون لیگ کی حکومت اس قسم کے المناک واقعات سے نظریں چرا رہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply