• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مجھے مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا ملکہ شراوت

مجھے مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا ملکہ شراوت

بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مردوں نے نہیں بلکہ خواتین نے ہراساں اور پریشان کیا اور خواتین کے اسی رویئے نے مجھے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں بریک لینا چاہتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملکہ شراوت نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں میں اداکاری کےحوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر والے ان کے فلموں میں کام کرنے سے خوش نہیں تھے۔انہوں نے کہا میرے والد، والدہ اور بھائی میرے انڈسٹری میں کام کرنے کے خلاف تھےمجھے اپنے خاندان والوں کی طرف سے بہت زیادہ مخالفت کا سامنا کرنا پڑا میں بہت بھولی تھی میں نے ان سے کہا تھا کہ اداکارہ بننے کے لیے میں گھر سے بھاگ جاؤں گی اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ملکہ شراوت کا کہنا تھا کہ ان کے کام اور شخصیت پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔ میڈیا کے ایک مخصوص طبقے نے انہیں نشانہ بنایا، خاص طور پر خواتین نے کیونکہ مردوں کو کبھی ان سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

ملکہ شراوت نے کہا میڈیا کے ایک خاص حصے نے مجھے پریشان کیا اور ہراساں کیا جن میں سے زیادہ تر خواتین تھیں، جب کہ مردوں کو کبھی مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا مردوں نے ہمیشہ مجھے سراہا لیکن میں کبھی سمجھ نہیں سکی کہ کیوں یہ خواتین میرے خلاف ہیں اور خواتین کے اسی رویئے نے مجھے کچھ وقت کے لیے ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا کیونکہ میں بریک لینا چاہتی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اداکارہ ملکہ شراوت نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ممبئی میں رہنے اورمالی مشکلات کے بارے میں بتایا کہ ان کے پاس ہمیشہ پیسے ہوتے تھے کیونکہ ان کے پاس کافی زیورات تھے جنہیں بیچ کر وہ ممبئی میں رہنے کا خرچہ برداشت کررہی تھیں لیکن یہ چیز ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply