سائنسدانوں کے مطابق ایک انسان زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ایپ بنائی جو انسان کی عمر سے متعلق پیش گوئی کر سکتی ہے۔
بائیولوجی اور بائیو فزکس کے ماہرین نے مصنوعی انٹیلیجنس سسٹم میں امریکہ اور برطانیہ کے کئی افراد کا میڈیکل ڈیٹا اور ڈی این اے متعلق ڈیٹا ڈالا جس کی مدد سے انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کا اندازہ ہوا
تحقیق سے سائنسدانوں کو معلوم ہوا ہے کہ انسانی عمر کا دارومدآر دو چیزوں پر ہوتا ہے۔ ایک انسان کا طرز زندگی اور اس کا جسم کیسے مختلف بیماریوں سے مقابلہ کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسان کی بائیولوجیکل عمر کا انحصار، ذہنی تناؤ، طرز زندگی اور بیماریوں پر ہوتا ہے جب کہ دوسری چیز جو عمر کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے وہ یہ کہ ایک انسان بیماری سے کتنی جلد شفایاب ہوتا ہے۔
ان تمام پہلووں پر غور کرنے سے سائنسدانوں کی ٹیم اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ موجودہ دور میں ایک انسان زیادہ سے زیادہ 120 سے 150 سال زندہ رہ سکتا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں