عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو 15 سال بعد شکست دیدی

: بھارت میں میونسپل کارپوریشن آف نئی دہلی میں بلدیاتی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے وزیراعظم نریندرمودی کی بھارتیا جنتا پارٹی کو شکست دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 2022 کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کی 15 سالہ انتخابی بالا دسستی ختم ہو گئی ہے۔

دہلی سٹیٹ الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 134 وارڈز، بی جے پی نے 104 اور کانگریس نے 9 وارڈز پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ تین وارڈز پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ 50.48 فی صد رہا۔

میونسپل کارپوریشن آف نئی دہلی کے 250 وارڈز ہیں اور جیتنے کےلئے کسی بھی پارٹی کو 126 وارڈز میں کامیابی درکار ہوتی ہے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کجروال نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کے بعد ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہر کی بہتری کے لیے ملکر کام کرنے پر زور دیا۔

ارویند کجروال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اس بڑی فتح پر دہلی کے لوگوں کا شکریہ اور سب کو مبارک، اب ہم سب کو مل کر دہلی کو خوبصورت اور صاف رکھنا ہے۔

نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسوڑیا نے ٹوئٹر پر کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی اور منفی جماعت کو شکست دے کر دہلی کے لوگوں نے ایک ایماندار اورمحنتی اروند کیجریوال کو جتوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ محض کامیابی نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس سے قبل 2017 میں بھارتیا جنتا پارٹی نے 270 میں سے 181 وارڈز پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ عام آدمی پارٹی نے 48 اور کانگریس 30 وارڈز پر اپنے امیدوار لانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply