• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک اور عہد تمام ہُوا ، بوئنگ 747 طیارے بند کردئیے گئے

ایک اور عہد تمام ہُوا ، بوئنگ 747 طیارے بند کردئیے گئے

  بوئنگ کمپنی سے آخری 747 جمبو جیٹ تیار،  مال بردار کمپنی کے حوالے کردیا گیا ۔ اب نیا بوئنگ 747 نہیں بنے گا۔

دلکش خوبصورت اور شاہانہ دو منزلہ جمبو جیٹ بوئنگ 747 آسائش اور سہولت کا دوسرا نام تصور کیا جاتا ہے اور اسے صدر امریکا کے لئے مختص ائیر فورس ون کے لئے بھی منتخب کیا گیا۔1973 میں اسے جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’’ لو اینڈ لیٹ ڈائی ‘‘ میں بھی استعمال کیا گیا ۔ ا س کی اوپر والی منزل کو عام طور پر فرسٹ کلاس لاؤنج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

 

 

جدید دور میں اب بوئنگ 747 جیسے زیادہ ایندھن کھانے والے چارانجنوں والے وائڈ باڈی جیٹ طیاروں کی جگہ نہیں رہی۔ بوئنگ کی حریف فرنچ طیارہ ساز کمپنی ائیر بس نے اپنے A380 طیاروں کی پروڈکشن دوسال پہلے ہی روک دی تھی۔

بوئنگ نے 2017 میں کورین ایئر لائنز کو آخری  مسافرجہاز فراہم  کیا تھا ۔ یہ آخری بوئنگ 747 Atlas Air Worldwide Holdings (AAWW) کو جائے گا، جو سوئس لاجسٹکس کمپنی Kuehne+Nagel کے لیے ہوائی جہاز کو آپریٹ کرے گی۔

ایوی ایشن اینالٹکس فرم سیریم کے مطابق، آج 747 میں سے صرف 44 مسافرطیارے استعمال میں ہیں  اور ان میں سے نصف سے زیادہ یعنی  25  طیارے جرمن ائیر لائن Lufthansa کے  پاس ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بوئنگ نے دسمبر 1969 میں پہلے 747 مسافر جیٹ طیارے دو ایئر لائنز کو فراہم کیے جو اب موجود نہیں ہیں – TWA اور Pan Am۔ ڈیلٹا ایئر لائنز (DAL) آخری امریکی ایئر لائن تھی جس نے 2017 میں بھی  بوئنگ 747ہوائی جہاز کا ایک مسافر ورژن اڑایا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply