• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کےباہر احتجاج، ملک بھر سےقافلے اسلام آباد روانہ

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کےباہر احتجاج، ملک بھر سےقافلے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال دے رکھی ہے جس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسے مسلم لیگ ن کا قافلہ سیف الملوک کھوکر کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے، قافلہ ہرن مینار انٹرجینج کراس کر گیا ہے، لیگی رہنما سیف الملوک کھوکر قافلے کی قیادت کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما عظمی بخاری ، بلال یاسین ، میاں مرغوب احمد بھی اپنے حلقے کے کارکنان کے ہمراہ قافلے میں شریک ہیں، لیگی رہنما رانا تنویر سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز بھی حلقے کے کارکنان کے ہمراہ قافلے میں شریک ہیں۔

گوجرانوالہ سے بھی لیگی قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں، روانگی سے قبل کارکنوں کی روایتی اور تگڑے ناشتہ سے تواضع کی گئی، گوجرانوالہ سے خرم دستگیر، بلال فاروق تارڑ، توفیق بٹ قافلوں کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔جبکہ گوجرانوالہ سے پیپلز پارٹی کا قافلہ کچھ دیر بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گا۔

ننکانہ صاحب سے پی ڈی ایم کے دھرنے میں شرکت کے لیے قافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا، قافلہ مسلم لیگ ن وکلاء ونگ کے صدر رائے معمر قذافی کھرل کی قیادت میں روانہ ہوا ہے۔

پشاورسے بھی اسلام آباد سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے کے لیے جے یو آئی کے رضا کار روانہ ہوگئے ہیں، جے یو آئی کے قافلے یونین کونسل کی سطح پر اسلام آباد روانہ ہونگے، تمام قافلے ہقلا کے مقام پر جمع ہونگے، دھرنے میں پی ڈی ایم میں شامل دوسری جماعتوں کے کارکن شریک ہونگے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا معاملے پر سپریم کورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کے باہر ایف سی اور رینجرز کے اہلکاروں کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی پر تعینات ہے، ڈی چوک کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی غیر معمولی ہے، تمام سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کارکن مختلف راستوں سے قافلوں کی صورت میں اسلام آباد میں داخل ہونگے، احتجاج سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا ڈی چوک میں، حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا ہے کہ احتجاج ضرور کریں مگر مقام تبدیل کرلیں ، رانا ثنا اور اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنا پرامن ہوگا، ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، دھرنے کے مقام کا تعین صبح کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply