فنکاروں کیلئے امداد 25 ہزار تک بڑھانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مستحق فنکاروں کیلیے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار تک کرنے کا اعلان کیا۔۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےفلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے لاہور میں جدید ترین پروڈکشن سٹوڈیو اور جدید سینما کمپلیکس بنانے کا اعلان بھی کیا ۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور ترکش فلم میکرز کی معاونت سے فلم انڈسٹری کو بحال کیا جائے گا۔ نوجوان فلم میکرز کو پروڈکشن کے نئے رجحانات کی ٹریننگ دلائی جائے گی جبکہ ٹیوٹا کے اداروں میں فلم ٹیکنیشن کے جدید کورسز متعارف کرائیں گے۔ لاہور کبھی آرٹ،کلچر اور فلم کا مرکز تھا، ن لیگ کی سابق صوبائی حکومت نے آرٹ، کلچر اور فلم کو بھی باقی شعبوں کی طرح تباہ کیا۔ہماری حکومت لاہور کو دوبارہ آرٹ،کلچر اور فلم کامرکز بنائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے 1 ارب روپے آرٹسٹ انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اور ہم نے مستحق فنکاروں کے لئے مالی امداد 5 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سید نور کا کہنا تھا کہ پنجاب فن و ثقافت کے لحاظ سے زرخیز دھرتی ہے۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا اعلان خوش آئند ہے۔ مقامی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply