• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ناسا نے چاند پر ریلوے سسٹم بنانے کیلئے فنڈنگ شروع کردی

ناسا نے چاند پر ریلوے سسٹم بنانے کیلئے فنڈنگ شروع کردی

ناسا نے چاند پر ایڈوانس ‘ریلوے’ سسٹم بنانے کیلئے فنڈنگ شروع کر دی۔
واشنگٹن میں ناسا کے ہیڈ کوارٹر میں ایجنسی کے خصوصی نمائندے جان نیلسن نے کہا کہ ناسا ایسے منصوبوں پر کام کرے گا جو سائنس فکشن جیسے تصورات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ جلد ہی عمل میں لائے جائیں گے لیکن یہ ممکن ہے کہ کسی دن مستقبل میں یہ حقیقت کا روپ دھار لیں۔
ان منصوبوں میں چاند پر جدید ریلوے کا نظام، مائع پر مبنی دوربین اور انسانوں اور سامان کو مریخ تک لے جانے کے لیے ٹرانزٹ سسٹم شامل ہیں۔ یہ ان منصوبوں میں سے ہیں جن پر NASA کا این آئی اے سی پروگرام تحقیق جاری رکھنے کے لیے فنڈز وصول کررہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

pc;universe today

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply