• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا

پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمرآج چاند کے مدار میں پہنچے گا

3مئی کو چین سے روانہ ہونیوالا پاکستانی سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر 8مئی کو چاند کے مدار میں پہنچے گا ۔
حکام کے مطابق آئی کیوب قمر 8مئی کو ساڑھے 3سے4بجے کے درمیان چاند کے مدار میں ہوگا۔چاند کی پہلی تصویر 15 سے 16 مئی کے دوران موصول ہوگی۔
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹرقمرالسلام پہلے سے چین میں موجود،ڈاکٹرخرم خورشید آج روانہ ہوں گے ۔
حکام کےمطابق سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظام کے امور کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
پاکستان کا چاند اور ستاروں کی تسخیر کا یہ خواب آئندہ چند روز میں پورا ہونے جارہا ہے۔
مشن میں کاوش کرنیوالے طلباء سب سے زیادہ پرجوش ہیں جو اس کامیابی کے بے صبری سے منتطر ہیں۔ 7 کلو وزنی آئی کیوب قمر کی تیاری میں 2 سال کا عرصہ لگا۔ اس مشن کی تکمیل کا سہرا پاکستان کے دیرینہ دوست چین کے سر بھی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply